کیپٹن (ر) صفدر نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال اور اس پر ہونے والے اخراجات پر تنقید کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا ہے۔

اپنی گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کے سرکاری دوروں اور جہاز کے استعمال پر ہونے والی بحث پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اختیار میں ہو تو وہ مریم نواز کے لیے 11 ارب نہیں بلکہ 22 ارب روپے کا جہاز خرید کر دیں۔

انہوں نے مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو درست قرار دیتے ہوئے ان پر ہونے والی تنقید اور اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دیا۔