اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی ساجد مہدی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوام کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ساجد مہدی نے حمزہ شہباز شریف کی وزیراعظم آفس آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے ارکان قومی اسمبلی کو درپیش مسائل کے حل میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

ساجد مہدی نے اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل اور دیگر معاملات سے حمزہ شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔