اسلام آباد: صحافی عاصمہ چوہدری کے پوڈکاسٹ میں جہاز کے استعمال کے اخراجات پر گفتگو، مریم نواز کے بیان اور کیپٹن صفدر کی وضاحت زیرِ بحث

صحافی عاصمہ چوہدری نے اپنے پوڈکاسٹ میں کیپٹن (ر) صفدر سے جہاز کے استعمال اور اس پر آنے والے اخراجات کے معاملے پر سوال کیا، جس پر انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اخراجات ادا کر دیے گئے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر کے مطابق، مریم نواز نے کہا تھا کہ جہاز کے استعمال پر جتنے اخراجات ہوئے ہیں، وہ ادا کر دیں گی۔ اس پر کیپٹن صفدر نے بتایا کہ رقم ادا کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوں نے یہ اعتراض کیا کہ اخراجات پہلے کیوں ادا نہیں کیے گئے، جس پر انہوں نے ہوٹل میں کھانا کھانے کی مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ جیسے کھانے کے بعد تمام اشیا کا بل تیار ہوتا ہے، اسی طرح جہاز کے استعمال کے تمام اخراجات جمع ہونے کے بعد ادائیگی کی جاتی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جہاز کے مجموعی اخراجات میں آمدورفت، صفائی اور پارکنگ سمیت دیگر اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے تمام اخراجات یکجا ہونے کے بعد بل ادا کرنے کا مؤقف اختیار کیا۔

گفتگو کے دوران عاصمہ چوہدری نے ان کی وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر انہوں نے عظمیٰ بخاری سے بھی بہتر وضاحت پیش کی ہے۔