عجمان: عجمان کے بائی پیلس ہوٹل میں پاکستانی بزنس مین اچیومنٹ ایوارڈز کے چوتھے سیزن کے تحت ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کاروباری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ٹریڈ کونسلر علی زیب خان اور حسن ابراہیم موھل تھے۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانوں سے ہوا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی ہوئی۔
تقریب کی ویلکم اسپیچ افتخار احمد ہمدانی جنرل منیجر بائی پیلس ھوٹل نے کی۔ انہوں نے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی، ان کی کامیابیوں کے اعتراف اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پروگرام کی کمپئرنگ حافظ زاہد علی اور مس طاہر نے کی۔ بالخصوص حافظ زاہد علی کی پُراعتماد، دلکش اور شاندار نظامت نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔
یہ تقریب دراصل کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے کاشان تشمیل ہاشمی اور حافظ زاہد کی جانب سے شروع کیے گئے ایک قابلِ تحسین سفر کا تسلسل ہے۔ اس سلسلے کی چوتھی تقریب بھی بہترین منصوبہ بندی، اعلیٰ انتظامات، نظم و ضبط اور خوبصورت پیشکش کے حوالے سے نمایاں رہی۔
تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی پر لیاقت علی بھٹی ، راشد الاسلام صدیقی، عثمان بن رئیس، خاور حسین، ڈاکٹر ظفر طاہر، عامر حسن، حاجی محمد رفیق پردیسی، ڈاکٹر ہادی شاہد، راشد اشرف مس شمائلہ راشد اشرف سمیت مختلف شخصیات کو ایوارڈز پیش کیے گئے۔ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی بھی تقریب کا اہم حصہ تھی حاجی محمد یاسین۔ سید سلیم اختر۔ شاھد بنگش نوید احمد۔ ڈاکٹر رحمینہ ظفر اور دیگر کی بھی خصوصی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کاروباری کامیابیوں کے اعتراف کے ساتھ تقریب میں ثقافتی رنگ بھی نمایاں رہے۔ عربی ثقافتی رقص کی خوبصورت پیشکش نے شرکاء کو محظوظ کیا اور تقریب میں تفریح کا ایک دلکش پہلو شامل کیا۔خاور حسین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات حکومت نے ھمیں یہاں ھر طرح سے سہولیات اور مراعات مہیا کی ھیں عامر حسن نے کہا کہ یواےای میں کئی دھائیوں سے کاروبار کر رھے ھیں یہاں رہ کر حکومت یواے ای ھر سطح پر تعاون اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس پر حکومت اور شیوخ کا شکریہ ادا کرتے ھیں مہمان خصوصی علی زیب خان نے کہا کہ پاکستان کاروباری برادری مختلف شعبوں میں اھم کردار ادا کر رھی ھیں امید ھے اسی جذبہ کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے کاروباری شخصیات نے متحدہ عرب امارات کی قیادت قوانین اور کاروباری نظام سے بہترین ھم آھنگی پیدا کی اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاھرہ کیا ایوارڈ جن کو ملا اور آرگنائزر کو مبارک باد پاکستان یواےای دوستی زندہ باد
بلاشبہ، پاکستانی بزنس مین اچیومنٹ ایوارڈز کی یہ چوتھی تقریب ایک کامیاب، منظم اور یادگار ایونٹ ثابت ہوئی۔ ایسی تقریبات نہ صرف پاکستانی کاروباری برادری کی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مثبت تشخص، باہمی روابط اور دوطرفہ تجارتی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
حافظ زاہد علی اور کاشان تشمیل ہاشمی کو اس شاندار اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر دلی مبارکباد۔ ان کی محنت، لگن، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔ امید ہے کہ ان کی یہ کاوش آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی اور پاکستانی کمیونٹی کو مزید کامیابیوں اور خوشیوں کے مواقع فراہم کرے گی۔