اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شہباز شریف سے پوچھا تھا کہ کیا رہنما کے علاج اور ملاقات کے مطالبے پر لانگ مارچ میں لاشیں بچھا دو گے؟

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے مجبور ہیں کہ وہ ایسے گھوڑے پر سوار ہونے کے لیے تیار نہیں جس کی لگام ان کے اپنے ہاتھ میں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کبھی ایسا مجبور حکمران نہ بنائے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جعلی حکومت ہیں اور صرف حق نمک ادا کر رہے ہیں۔