اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے حالیہ اقدامات کے بعد مذاکرات ممکن نہیں رہے، اب آئندہ کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کیا جائے گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں جو متفقہ فیصلہ ہوگا، اسی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف اب براہِ راست کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گی۔