اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جو باتیں کیں، مجھے ان سے شدید اختلاف ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں مگر بانی پی ٹی آئی نے مجھے اس عہدے پر بٹھایا۔ ہم بطور اپوزیشن آواز اٹھاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ علیمہ بی بی کے بیان کے بعد شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی سب متحرک ہوگئے ہیں۔
سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کو 9 اپریل کے جلسے کا بتایا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا جلسہ ملتوی کریں، بانی پی ٹی آئی نے امن، سفارت کاری کو فروغ دینے کےلیے کہا۔
سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ سلمان صفدر نے مجھ سے اور سہیل آفریدی سے ویڈیو لنک پر بات کی، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے کام کو سراہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر سے اختیار بانی پی ٹی آئی کے سوا اور کوئی نہیں لے سکتا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکا ایران کا معاہدہ ہونا چاہیے، امن کا کردار ادا کرنا پاکستان کا فرض تھا، ہم بین الاقوامی سفارتکاروں سے رابطے میں تھے۔