اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں، تاہم انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حکومتیں پہلے لوگوں کو گرفتار کرتی ہیں اور بعد میں یہ سوچتی ہیں کہ ان پر کون سا الزام عائد کیا جائے۔

اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ 2020 میں پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں وہ چھ ماہ تک نیب کی حراست میں رہے، لیکن انہیں گرفتار کرنے والے بھی یہ واضح نہیں کر سکے کہ ان کے خلاف اصل الزام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں جمہوری اور سیاسی ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں۔