اسلام آباد: سینیٹر محمد طلحہ محمود نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایپنک (APNEC) گلگت بلتستان چیپٹر کی تقریبِ حلف برداری اور میڈیا ورکرز کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اور عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں میڈیا ورکرز کی نمائندگی اور تنظیمی امور کے حوالے سے کنونشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔