اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی ہے جس کے بعد نئی قیمت 353.43 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جتنا جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔