حافظ آباد: ضلع بھر کی یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کوآرڈینیٹر و رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے خصوصی شرکت کی اور یونین کونسل سیکرٹریز کو واضح ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا، ان کے مسائل فوری حل کرنا اور سرکاری امور میں کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریز عوامی شکایات کے ازالے، سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی اور شفافیت کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو مقامی سطح پر درپیش مسائل کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔