لاہور: انارکلی لاہور میں قائم کشمیر ایکشن کمیٹی پاکستان کا قیام تحریکِ آزادی کشمیر کے تناظر میں 1990-91 کے دوران عمل میں آیا۔ اس کمیٹی کی بنیاد مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولہ سے ہجرت کرکے لاہور آنے والے ڈاکٹر مظفر شاہ نے رکھی تھی، جن کا انارکلی میں اپنا کلینک بھی تھا۔
دستیاب تاریخی معلومات کے مطابق ڈاکٹر مظفر شاہ نے 1989 میں مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی تحریک شروع ہونے کے بعد کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے یہ کمیٹی قائم کی۔ وہ 2004 میں اپنی وفات تک تقریباً 13 برس کمیٹی کے صدر رہے۔
کشمیر ایکشن کمیٹی پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور تحریکِ آزادی سے متعلق آگاہی کے لیے "Kashmir Calling” کے نام سے ایک رسالہ بھی شائع کیا جاتا تھا۔ انارکلی میں کمیٹی کی عمارت اور اس پر نصب بورڈ آج بھی اس تنظیم کی کئی دہائیوں پرانی تاریخ کی یاد دلاتے ہیں۔