برطانوی مہم جو کارل بشبی نے 1998ء میں شروع کیا گیا پیدل دنیا کا سفر 28 سال بعد بالآخر مکمل کر لیا۔ اس طویل مہم کے دوران انہوں نے چار براعظموں کا سفر کیا، آبنائے بیرنگ عبور کی اور انگلش چینل تیر کر پار کیا۔ 56 سالہ کارل کی گھر واپسی پر ان کی والدہ نے انتہائی جذباتی انداز میں استقبال کیا، جس کا منظر دیکھنے والوں کے لیے بھی یادگار بن گیا۔