راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے یومِ تاسیس کے موقع پر سینئر صحافی اور راولاکوٹ، پونچھ کے اولین اخبار روزنامہ دھرتی کے چیف ایڈیٹر سردار عابد صدیق کو گزشتہ 36 سال سے صحافتی خدمات انجام دینے پر صدارتی میڈل سے نواز دیا گیا۔
سردار عابد صدیق کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ ان کے اعزاز پر صحافتی حلقوں اور دوست احباب کی جانب سے مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سردار عابد صدیق، ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔