واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق اردن کے مواق سلطی ائیربیس پر 2 روز قبل ہونے والے میزائل حملوں میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 سی بی ایس کی رپورٹر جینیفر جیکبز کے مطابق  ایک A-10 تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ ایرانی میزائلوں کی زد میں آیا جس سے طیارے کا ایک پر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 8 ایف-15 جنگی طیاروں کو بھی معمولی نقصان پہنچا، تاہم انہیں مرمت کے بعد دوبارہ سروس میں شامل کرلیا گیا۔ 

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امریکی فوج نے اردن میں موافق سلطی ائربیس سے ہیلی کاپٹر منتقل کرنا شروع کردیے۔