اسلام آباد: رومانیہ کے قومی دن کے موقع پر رومانیہ کے سفارت خانے کی جانب سے اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے رومانیہ کے سفیر سے ملاقات کی اور انہیں قومی دن کی دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے رومانیہ کے سفیر کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا۔
تقریب کے دوران سینیٹر محمد طلحہ محمود کی مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی حلقوں اور اہم شخصیات کی شرکت نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور سفارتی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔