دبئی: متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں رونما ہونے والے خوفناک واقعے کے بعد جہاز کے زخمی پائلٹ سمت مچھ چہار کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ایئرلائن کے زخمی پائلٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ساتھیوں، مسافروں اور عملے سمیت سب کا شکرگزارہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
پائلٹ کا کہنا تھا کہ بطور پائلٹ میں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی اور شکرگزار ہوں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، مسافروں کی زندگیاں بچ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی پائلٹ سمت مچھ چہارکی تصویر شیئر کردی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود سمت مچھر نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا، کاک پٹ کا دروازہ کُھلنے پر مسافروں اور عملے نے معاون پائلٹ کو دبوچ لیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ پرواز میں سوار دیگر 2 پائلٹس نے طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔