واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی میجر ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق میجر اور ماہرِ نفسیات ندال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کرکے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔
فوجی عدالت نے 2013 میں ندال حسن کو سزائے موت سنائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں 1945 کے بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے یہ پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔