نیو جرسی: ورلڈکپ میں شکست کے بعد برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر  نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا نیویارک میں ہی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ وہیں ختم کر رہا ہوں۔ پوری کوشش کی اب سب ختم ہوگیا۔

نیمار نے برازیل کیلئے 130 میچز میں 80 گول کیے۔ برازیل کیلئے سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ بھی نیمار کے پاس ہے۔ نیمار نے ناروے کیخلاف پینالٹی کک پر کیرئیر کا آخری گول کیا۔

واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل ٹیم کو ناروے نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر ایونٹ سے باہرکردیا، 1990 کےبعد پہلی بار برازیل ٹیم کوارٹرفائنل تک بھی نہ پہنچ سکی۔