بہار : بھارت کی ریاست بہار کے علاقے چمپارن میں تبلیغی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں بڑی تعداد میں فرزندانِ اسلام کی شرکت کی اطلاعات ہیں۔ اجتماع کے موقع پر شرکا کی جانب سے اللہ تعالیٰ کے ذکر، دینی تعلیمات اور اصلاحِ معاشرہ کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو پوری امت مسلمہ کے لیے ہدایت، اصلاح اور نیکی کا ذریعہ بنائے اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔