بھارتی پنجاب: بھارتی پنجاب میں ایک 75 سالہ سکھ خاتون بی بی راجندر کور نے مقامی مسلمانوں کے لیے مسجد کی تعمیر کی خاطر اپنی 5 مرلہ ذاتی زمین عطیہ کر دی۔
گاؤں میں گردوارہ اور مندر تو موجود تھے، مگر مسجد موجود نہیں تھی، جس کے باعث مسلمانوں کو نماز کے لیے تقریباً 2 کلومیٹر دور دوسرے گاؤں جانا پڑتا تھا۔ مسلمان کمیونٹی تقریباً تین دہائیوں سے اپنے گاؤں میں مسجد کی خواہش رکھتی تھی۔
راجندر کور کے اس اقدام کے بعد گاؤں کے سکھ اور ہندو خاندانوں نے بھی مسجد کی تعمیر کے لیے مالی تعاون کیا۔ مقامی افراد کے مطابق مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کی مذہبی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔
مذہب الگ ہو سکتا ہے، مگر انسانیت، احترام اور پڑوسی کے حق کا جذبہ سب کو جوڑ سکتا ہے۔
یہ واقعہ اس خوبصورت سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے مذہبی حقوق کا احترام کرتے ہوئے باہمی تعاون اور انسانیت کی مثال قائم کر سکتے ہیں۔