مکہ مکرمہ: معروف خطاط عبدالرحیم امین بخاریؒ نے غلافِ کعبہ (کسوہ) کی تیاری میں تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے خدمات انجام دیں۔
تاریخی روایات کے مطابق عبدالرحیم امین بخاریؒ 1917ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ بیت اللہ شریف کے غلاف کی تیاری کے لیے وقف کیے رکھا۔ انہوں نے تقریباً 21 غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا اور خانۂ کعبہ کے تین تاریخی دروازوں کے ڈیزائن کی نگرانی بھی کی۔
ان کی خطاطی اور فنی مہارت کو شاہ فیصل نے بھی سراہا۔ روایات کے مطابق شاہ فیصل نے غلافِ کعبہ کی پٹی پر عبدالرحیم امین بخاریؒ کا نام سنہری دھاگے سے تحریر کرنے کا حکم دیا۔
عبدالرحیم امین بخاریؒ کی خدمات ان ماہر خطاطوں اور ہنرمند کاریگروں کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں جنہوں نے اپنی فنی صلاحیتیں بیت اللہ شریف کے کسوہ کی تیاری کے لیے وقف کر دیں۔
ان کی خدمات کو آج بھی عقیدت و احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔