ایک معصوم بچی کی مشکل گھڑی میں مدد کے لیے مسلمانوں کی جانب سے مذہب اور ذات سے بالاتر ہوکر انسانیت کا مظاہرہ کرنے کی مثال سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تفصیلات کے مطابق بچی کی فریاد جب کہیں نہ سنی گئی تو وہ اللہ کے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی، جہاں موجود مسلمانوں نے اس کی مذہبی شناخت پوچھنے کے بجائے اسے ایک معصوم جان سمجھتے ہوئے مدد اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔
اس واقعے نے انسانیت، رحم اور ہمدردی کے جذبے کو اجاگر کیا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ درد اور تکلیف کسی مذہب، ذات یا شناخت کی محتاج نہیں ہوتی اور کسی ضرورت مند انسان کی مدد کرنا انسانیت کا بنیادی تقاضا ہے۔
بچی کے لیے دعا بھی کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور اس کی مشکلات آسان کرے۔