اسلام آباد: سینئر صحافی عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد نیویارک میں ان کی وزیراعظم سے ہوٹل میں تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عامر الیاس رانا کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی صورتحال پر بھی وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اور اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، جس پر شہباز شریف نے اپنا مؤقف اور نقطہ نظر بیان کیا۔

عامر الیاس رانا نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے دیگر امور کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔