( اسلام آباد/ فاروق اقدس ) پاکستان میں بحیثیت سفیر خدمات انجام دینے والے ڈونلڈ بلوم جنوری 2025 میں پاکستان میں اپنی متعینہ سفارتی مدت پوری ہونے کے بعد واپس چلے گئے تھے اور اب کم و بیش 20 ماہ ہونے کو ائے ہیں تاہم پاکستان میں امریکی سفیر کا منصب ابھی تک خالی ہے ۔۔۔۔۔۔۔اس طویل عرصے میں ابھی تک کسی مستقل سفیر کی تعیناتی نہیں ہوئی سفارت خانے کی قائم مقام ناظم الامور کی حیثیت سے نیٹلی اے بیکر سفارت خانے کے امور چلا رہی ہیں ماضی قریب میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ امریکی سفارت خانے میں سفیر کا منصب اتنے عرصے تک خالی رہا ہو تاہم اسے پہلا موقع بھی نہیں کہا جا سکتا۔۔۔۔۔ لیکن ایک ایسی صورتحال میں جب پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایسے مثالی تعلقات موجود ہوں کہ امریکی صدر پاکستانی عسکری قیادت کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف اور سیاسی قیادت کا اعلانیہ نام لے کر تعریفیں کرتے ہوں / پھر ایران کے ساتھ جنگ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی زبردست ستائش بھی کرتے ہوں ایسے میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی میں اتنی تاخیر نہ صرف ناقابل فہم ہے بلکہ اس حوالے سے کئی سوالات بھی اٹھتے ہیں اور سپر پاور کہلاے جانے والے ملک کی جانب سے دوستی کے دعوؤں کے باوجود ایسے ملک میں وہ اپنا سفیر تعینات کرنے میں اتنی تاخیر کرے تو اس ملک کے لیے بھی علامتی طور پراسے'” ڈی گریڈ ” کیے جانے کے مترادف سمجھے جانے کا تاثر لیا جاتا ہے ۔۔۔۔تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی کارکردگی اور سفارتی فعالیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی صورتحال کے دوران اسلام اباد میں ہونے والے فریقین کے مذاکرات اور مفاہمت کی یادداشت کی تیاری میں پاکستان میں امریکہ کی سفارتی نمائندگی نیٹلی اے بیکر ہی کر رہی تھیں ۔۔کیریئر ڈپلومیٹ نیٹلی اے بیکر کا سفارتی تعلیمی اور کارکردگی کا پس منظر انتہائی متاثر کن اور قابل رشک ہے جن کو وہ پاکستان میں بروئے کار لا رہی ہیں لاہور میں ہونے والی بسنت میں پتنگ اڑانے سے لے کر پاکستان میں چھاتی کے کینسر سے متعلق اگاہی کی مہم میں شرکت تک کرکٹ ٹینس اور فٹبال کے ایونٹس میں وہ عملی طور پر حصہ لیتی ہیں شمالی علاقہ جات کی تہذیب و ثقافت اور فطری مناظر سے دلچسپی سے مقامی ابادی کے ساتھ لطف اندوز ہوتی ہیں۔۔۔۔ چار عالمی زبانوں پر دسترس رکھنے والی امریکی خاتون سفارت کار پاکستانیوں کے ساتھ ملاقات میں ہاتھ ملاتے ہوئے السلام علیکم اور وعلیکم السلام اور موقع کی مناسبت سے انشاءاللہ اور ماشاءاللہ بھی کہتی ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے اسلام اباد میں وفاقی وزیر حنیف عباسی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں اہم حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں وہ جتنی دیر بھی تقریب میں موجود رہی مرکز نگاہ بنی رہیں شادی کی کسی تقریب میں بالخصوص امریکی سفیر کی شرکت شاز و نازر ہی دیکھی جاتی ہے ہر چندکہ تقریب میں اہم حکومتی شرکا کی موجودگی ان کے ملک کے سفارتی منصب کے شایانِ شان تھی تاہم بعض شرکا کو سیکیورٹی کے تقاضوں سمیت بعض تحفظات بھی تھے۔