اسلام آباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔