اسلام آباد: یومِ آزادی کے موقع پر نیوٹیک سینٹر آف ایکسیلنس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ تقریب میں پاکستان کی اہمیت، قومی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین نیوٹیک، ایم این اے، سابق چیئرمین آئیسکو و پی ای ایف، پی ایس پی سی، پی ای سی، پی سی ٹی بی، سابق ایم پی اے، سیاستدان اور ماہرِ تعلیم راجہ قمر الاسلام نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ قمر الاسلام نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوانوں کو ملک کی ترقی، خوشحالی اور خودمختاری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے اور ان شاء اللہ ہم مل کر اسے مزید بہتر اور مضبوط بنائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔