اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان و سابق وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، پریس سیکرٹری صدر مملکت دانیال گیلانی اور ایڈیشنل پریس سیکرٹری فیصل الیاس نے پروٹوکول افسر چوہدری مقبول احمد کی عیادت کی۔

اس موقع پر معزز شخصیات نے چوہدری مقبول احمد کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

چوہدری مقبول احمد نے عیادت کے لیے آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد اور نیک تمنائیں قابلِ قدر ہیں۔