اسلام آباد: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا، جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔
حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔
مذاکرات میں جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔