اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔
اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ اگر صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے تو صوبائی اسمبلی برقرار رہے گی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو وفاق کا نمائندہ ہوگا، جو گورنر بھی ہوسکتا ہے، جبکہ اس کا تعلق خیبرپختونخوا سے بھی ہوسکتا ہے۔