مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پیر 5 اکتوبر 2026 کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے میں آیا، جب چاند خانہ کعبہ کے تقریباً عین اوپر نظر آیا۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ پر چاند کی بلندی تقریباً 89.87 ڈگری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث چاند تقریباً عمودی زاویے پر مکہ مکرمہ کے اوپر دکھائی دیا۔
یہ فلکیاتی مظہر رواں ہجری سال 1448ھ میں چاند کے خانہ کعبہ کے ساتھ تقریباً عمودی سمت میں آنے کے موقع پر رونما ہوا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس نوعیت کے مظاہر آسمانی اجرام کی مسلسل حرکات اور زمین کے مخصوص جغرافیائی مقام کے باعث پیش آتے ہیں۔ ایسے واقعات فلکیاتی مشاہدے اور آسمانی اجرام کی حرکات کے مطالعے کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
مکہ مکرمہ کے آسمان پر چاند کی تقریباً عمودی پوزیشن نے اس منفرد منظر کو مزید دلکش بنا دیا، جس نے مشاہدہ کرنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔