لاہور: معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے اپنے ایک گذشتہ انٹرویو میں اپنے فنی سفر کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ افتخار ٹھاکر کے مطابق خالد عباس ڈار ان کے محسن تھے اور آج وہ اسٹیج پر جس مقام پر ہیں، اس میں خالد عباس ڈار کا بڑا کردار ہے۔
افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ تھیٹر پلے کے دوران جب وہ اسٹیج پر کھڑے ہوتے تھے تو اکثر ان کے پیچھے موجود ونڈو سے خالد عباس ڈار انہیں جگتیں بتاتے تھے، جنہیں وہ آگے حاضرین اور اپنے ساتھی فنکاروں پر کرتے تھے۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ آج میں جو بھی ہوں اور اسٹیج پر جو بھی میں نے راج کیا، اس کی وجہ اور کریڈٹ خالد عباس ڈار کو جاتا ہے۔
یہ انکشاف اسٹیج کی دنیا میں استاد اور شاگرد کے خوبصورت رشتے اور پردے کے پیچھے ہونے والی اس محنت کو بھی ظاہر کرتا ہے جس نے کئی فنکاروں کو آگے بڑھنے میں مدد دی۔