مردان: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کے لانگ مارچ کے مرکزی کنٹینر کا سراغ لگا لیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے کنٹینر کو اپنی تحویل میں لے کر مردان بس اسٹینڈ منتقل کردیا ہے۔
لانگ مارچ کے مرکزی کنٹینر کی پولیس تحویل میں منتقلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صوبے کی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے اہم پیش رفت جاری ہے۔
تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس کارروائی کی وجوہات اور کنٹینر کو تحویل میں لینے کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔