میکسیکو سٹی: میکسیکو کی پارلیمنٹ میں ایک رکن نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتار کر برہنہ حالت میں تقریر کی اور ملک میں غربت، بے روزگاری اور معاشی ناہمواری کے مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایوان کے ارکان سے سوال کیا کہ انہیں ایک شخص کا برہنہ ہونا تو شرمناک لگتا ہے، لیکن سڑکوں پر بھوک سے پریشان غریبوں، ننگے پاؤں پھرنے والے بچوں اور روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے نوجوانوں کی حالت کیوں دکھائی نہیں دیتی؟

رکن پارلیمنٹ نے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عام شہری غربت اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ انہوں نے ارکانِ پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ محروم طبقات کے مسائل پر توجہ دیں اور اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں۔