اسلام آباد: اہل سنت و جماعت بریلوی مکتب فکر سے وابستہ مختلف تنظیموں نے اصلاحی اور عوامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نئی تنظیم ’تحریک اتباع رسول‘ قائم کر دی ہے۔ تنظیم میں مکتب فکر کے ممتاز علمائے کرام اور مشائخ شامل ہیں۔

تنظیم کے قیام کا مقصد عوامی سطح پر اصلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور دینی و اخلاقی رہنمائی فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جن کے ذریعے تحریک کا پیغام عوام تک پہنچایا جائے گا۔