اسلام آباد: واپڈا نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی سرنگ منہدم ہونے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مرکزی سرنگ، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق سیکنڈ بینچ کنیکٹنگ ٹنل کی کھدائی کے دوران کمزور چٹان کا ایک حصہ منہدم ہوا، جس کے نتیجے میں انٹیک پٹ کا پانی سرنگ اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد تمام ورکرز کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واپڈا کے مطابق واقعے میں منصوبے کے دیگر اہم حصے محفوظ رہے ہیں، جبکہ سرنگ منہدم ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔