اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن نے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کو میڈیا بریفنگ کے دوران مرکزی اسٹیج پر دیکھنے کو اپنے لیے نہایت جذباتی اور فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر احسن کا کہنا تھا کہ تاریخ کو رقم ہوتے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ پاکستان نے بڑے خواب دیکھنے کی جرأت کی اور اپنے خلائی و سائنسی عزائم کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ آج ان خوابوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے حقیقت بنتے دیکھ کر یقین مزید پختہ ہو گیا ہے کہ جب کوئی قوم علم، جدت اور مستقل مزاجی کو اپنا مقصد بنا لے تو کوئی منزل اس کی پہنچ سے دور نہیں رہتی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کو مرکزی اسٹیج پر دیکھنا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "آسمان اب ہماری حد نہیں، بلکہ ہماری پرواز کا نقطۂ آغاز ہے۔”