اسلام آباد: چار وزرائے اعظم کے ساتھ اہم ذمہ داریاں انجام دینے والے رائے ریاض حسین کو فیکٹ فورم تھنک ٹینک کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ باوقار تقریب میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی اور رائے ریاض حسین کی طویل پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

تقریب میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن، سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم سعید مہدی، سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سابق سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید ملک بھی موجود تھے۔

فیکٹ فورم تھنک ٹینک کے ممبران میں نسیم سحر، سردار شمیم، فیصل مسعود، ظہیر گیلانی، ڈاکٹر فاطمہ مبین، انجینئر اظہر الاسلام، عائشہ مسعود، خالد جیلانی ٹوانہ، اکبر نیازی اور شبیر احمد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ رائے ریاض حسین کو دیا جانے والا یہ اعزاز ان کی طویل خدمات اور پیشہ ورانہ کردار کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔