واشنگٹن: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کے دورۂ امریکہ کے دوسرے روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس موقع پر سینیٹر ایمل ولی خان نے اے این پی کینیڈا کے صدر جوہر لونگین، اے این پی کے سابق مرکزی صدر اجمل خٹک بابا کے فرزند ایمل خٹک، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امورِ طلبہ سردار رشید ناصر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

دورۂ امریکہ کے دوران سینیٹر ایمل ولی خان آج اے این پی امریکہ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔