راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ (ریٹائرڈ) نشانِ امتیاز (ملٹری) کی نمازِ جنازہ آرمی ریس کورس گراؤنڈ، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور اعلیٰ سول حکام بھی موجود تھے۔