اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر اور قائدِ صحافت حاجی محمد نواز رضا کی طویل اور گراں قدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر سید قیصر عباس شاہ نے حاجی محمد نواز رضا کو قومی اعزاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ان کی طویل صحافتی خدمات کا بجا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز رضا ملک میں صحافت، صحافتی حقوق اور صحافیوں کی تنظیمی و سیاسی جدوجہد کے حوالے سے ایک معتبر اور نمایاں نام ہیں۔ انہوں نے اپنی طویل صحافتی زندگی کے دوران صحافی برادری کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
سید قیصر عباس شاہ نے کہا کہ قائدِ صحافت محمد نواز رضا کو ستارۂ امتیاز کا اعزاز ملنا پوری صحافی برادری کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اس قومی اعزاز پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔