سینئر اداکارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی ہمایوں قریشی جبکہ دوسری شادی نوید اکبر سے ہوئی تھی، بعد ازاں انہوں نے فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف ڈسٹری بیوٹر طارق میندرو سے تیسری شادی کی۔

سنگیتا کے مطابق طارق میندرو کے ساتھ ان کی شادی کو 14 سال گزر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی شادیاں ہونے کے بعد وہ گھر میں بالکل تنہا رہ گئی تھیں اور اسی دوران طارق میندرو نے ان کے اکیلے پن کو محسوس کرتے ہوئے انہیں کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ طارق میندرو کی جانب سے بار بار شادی کی پیشکش کے بعد انہوں نے یہ رشتہ قبول کر لیا، جس کے بعد دونوں کی شادی کو اب 14 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔