راولپنڈی ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل پھپھڑیل راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ان کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور عوام بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی محبوب قیادت کا خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے اپنی شبانہ روز محنت، عوامی خدمت کے جذبے اور عملی اقدامات سے پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کا دورہ عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے اور شہر کی ترقی کے لیے نئی امیدوں کا باعث بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے ہمراہ استقبال کے انتظامات میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور ثابت کریں گے کہ راولپنڈی آج بھی میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔