راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے بنگلہ دیشی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں اطلاعات کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات، درپیش چیلنجز اور معلومات کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انفارمیشن ڈومین میں ہونے والی تبدیلیوں، معلومات کی درست ترسیل اور میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
بنگلہ دیشی وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہونے والی کھلی اور بصیرت افروز گفتگو کو سراہتے ہوئے اسے مفید قرار دیا۔
ملاقات میں دونوں فریقوں نے اطلاعات کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر باہمی ہم آہنگی اور رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔