تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاپنےبیان میں کہا آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا فوجی حل نہیں ہوتا،امریکا کسی کے کہنے پر دوبارہ جنگ کے دلدل میں نہ پھنسے۔

امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سےدلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں،اسی طرح متحدہ عرب امارات بھی محتاط رہے،پروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈلاک ہے۔

 ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے دو سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا،امریکی حملے میں پانچ شہری شہید ہوئے۔