اسلام آباد: ادارۂ فروغِ قومی زبان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر راشد حمید نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر راشد حمید نے وفاقی وزیر کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر راشد حمید نے انجینئر امیر مقام کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا بھی کی۔