لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کے قیام کے لیے 10 ایکڑ اراضی عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے بتائی گئی ہے۔

گورنر پنجاب نے لاہور میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی آٹھویں دو سالہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ عطیہ کی گئی اراضی پر ضلع اٹک میں ہسپتال تعمیر کیا جائے گا، جس سے علاقے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔