کیف: یوکرین کا دارالحکومت کیف 30 سےزائد دھماکوں سے گونج اٹھا۔

روسی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد کیف کے ایک بڑے حصے میں آگ بھڑک اٹھی ہے،ابتدائی طور پر ان دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد فضائی حملے کے سائرن شہر اور اس کے مضافات میں گونج اٹھے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج حملوں کے لیے انتہائی جدید اور عین ہدف پر لگنے والے میزائل اور ڈرونز استعمال کرتی ہے جنہیں یوکرین کا میزائل دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہتا ہے۔

واضح رہے کہ  تقریباً ساڑھے چار سال سے جاری جنگ کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کی شدت اور دائرہ کار میں اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں یوکرین اور روس کے درمیان حملوں کے تبادلے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں روس میں 9 اور یوکرین میں 5 افراد جان سے گئے۔