کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
کویتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق آتش زدگی کے باعث آئل ریفائنری کے کئی یونٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ مناء الاحمدی آئل ریفائنری کویت کی بڑی اور اہم آئل ریفائنریز میں شمار ہوتی ہے، اور اس پر ہونے والا حملہ توانائی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔