اسلام آباد: سخن ساز ادبی و ثقافتی فورم کے زیر اہتمام معروف ادیب اور سفرنامہ نگار حسنین نازش کے سفرنامہ ’’پہلی جھلک یورپ کی‘‘ کی تقریب رونمائی ’’اپنی بیٹھک، خیال اسٹوڈیو‘‘ میں منعقد ہوئی۔
باوقار علمی و ادبی نشست کی صدارت معروف ادیب پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری نے کی، جبکہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ارشد ملک اور ساجد دمانی مہمانانِ اعزاز تھے۔
تقریب سے ڈاکٹر کاشف عرفان، منزہ جاوید، تنویر حیدر اور ڈاکٹر مظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے حسنین نازش کی ادبی شخصیت اور سفرنامہ ’’پہلی جھلک یورپ کی‘‘ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا اور کتاب کے اسلوب، مشاہدات اور ادبی اہمیت کو سراہا۔
تقریب میں ادبی و ثقافتی حلقوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اور حسنین نازش کی نئی تصنیف کو ادبی منظرنامے میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔